• news

پشاور: نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو موت کے گھاٹ اتار دیا 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں گورنمنٹ کالج چوک فقیر آباد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو قتل کر دیا۔ ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کے مطابق جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ جائے وقوعہ پر اردگرد لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ مقتول خواجہ سرا نجی یونیورسٹی کے قریب ایک پلازہ میں مقیم تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن