• news

نوازشریف سے ساجد میر کی ملاقات، سیاسی تعاون، انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی۔ راجہ محمد ظفر الحق، مریم نواز شریف‘ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب اور صاحبزادہ فضل کریم بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی۔ ساجد میر نے ملک و قوم کے لئے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر ساجد میر نے نیب ریفرنسز سے بریت پر نواز شریف اور مریم نواز شریف کو مبارک دی۔ پروفیسر ساجد میر نے نواز شریف سے گفتگو میں کہا کہ نیب نے سیاسی دشمنی میں آپ پر جھوٹے مقدمات بنائے، قوم نے ان کا حشر دیکھ لیا۔ اس موقع پر قائدین نے 8 فروری 2024ء  کے عام انتخابات کے لئے دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن