• news

ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا جہاں انسانی حقوق، وقار پامال کیا جائے: صدر 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) صدر علوی نے کہا ہے کہ ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہئے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے۔ ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دو حکومتی ادوار کے وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک پر حکام کو توجہ دینی چاہئے۔ کاغذات چھیننے اور انہوں نے کہا کہ رجعت پسند دلائل کہ ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں۔ پاکستان کو بدلنا ہو گا اور بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔ صدر مملکت سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن