• news

تحریک انصاف کا انتخابی سرگرمیوں کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع  

اسلام آباد (وقائع نگار) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے، ریلیاں، کنونشن، سیاسی سرگرمیوں کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں پبلک میٹنگز، ریلیز، ورکر کنونشن اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے کی استدعا کر دی۔ تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چار مختلف درخواستیں دائر کر دیں۔ جن میں کہا گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے درخواست دائر کرتے ہوئے ہوئے استدعا کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات اور سیاسی مشاورت کی اجازت دی جائے۔ شیر افضل مروت کی درخواست میں کہا گیا ہے ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کو کنونشن، پبلک میٹنگز، ریلیز اور جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس کے برعکس دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے کھلی آزادی فراہم کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن