ڈیوس کپ ٹائی ‘بھارت کا ویزوں کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی انعقاد کا معاملہ ، بھارت کا ویزوں کے حصول کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ ، آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے 18 ناموں سے آگاہ کردیا -انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی نیول ٹرل مقام پر منعقد کرنے کی بھارتی اپیل مسترد ہونے کے بعدآل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے 18نام پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیے جن میں ویزوں کیلئے 7پلیئرز11آفیشلز شامل ہیں۔ کپتان روہت پٹیل سمیت سات کھلاڑیوں کے نام ویزوں کیلئے دے دیے گئے ہیں۔ آل انڈیاٹینس ایسوسی ایشن کے صدر انیل کمار جین سمیت انڈین ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سمیت دیگر عہدداران بھی ویزوں کے حصول کے خواہشمند ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان2روزہ ٹائی آئندہ سال تین فروری سے اسلام آباد میں کھیلی جانی ہے۔