• news

 2023 ء ‘ سونے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 20 فیصد نفع کمایا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سال 2023ء کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے تھی  اور سال کے اختتام پر فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔ ملک میں سال 2023ء میں سونے میں سرمایہ کاری نے 20 فیصد نفع کمایا ہے۔ سرمایہ کاری کے دیگر اثاثوں کی فہرست میں سونے کی رواں سال کمائی چوتھے نمبر پر رہی۔ ستمبر میں سونے میں سرمایہ کاری تقریباً 32 فیصد نفع کما رہی تھی۔ انتظامی کنٹرول مکمل ہونے کے بعد ریٹ جاری کرنے کا سلسلہ بحال ہوا تو سونے کی عالمی قیمت پاکستان میں 20 ڈالر پریمیم پر جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن