مسلم لیگ کا منشور عوام تک پہنچائیں: نواز شریف‘ ناصر بٹ کی ملاقات
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نواز شریف سے ناصر بٹ اور لیگی رہنما سجاد خان نے لاھور میں اہم ملاقات کی جس میں راولپنڈی کے مرکزی قومی و صوبائی اسمبلی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ان کا راولپنڈی شہر کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ مستقبل میں وہ اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ پرانے پارٹی ورکرز کی عزت نفس کو بحال کریں گے۔ میاں نواز شریف نے ناصر بٹ‘ سجاد خان کو ہدایت کی کہ دونوں پاکستان مسلم لیگ کے منشور کو عوام تک پہنچائیں اور جیت پارٹی کا مقدر ہوگی۔