نواز شریف کا ہر دور اقتدار خوشحالی کا دور تھا: عمر دراز
لاہور (نیوزرپورٹر) میاں نواز شریف کا ہر دور اقتدار خوشحالی کا دور تھا۔ اناڑیوں نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا۔ ان خیالات کا اظہار سینئر مسلم لیگی رہنما شیخ عمر دراز نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران معروف بزنس مین چیف ایگزیکٹو یوسف نیامت میٹل کمپنی چوہدری محبوب چاند بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا 8 فروری کو محب وطن عوام مسلم لیگ( ن ) کو ووٹ دیکر ملک میں ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھیں گے۔