• news

پاکستان بھارت سرحد کی لمبائی کے سوال پر طالب علم نے سیما حیدر کا قد بتا دیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی طالب علم کی جانب سے امتحانی پرچے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کی لمبائی کے سوال پر سیما حیدر کا قد بتانے کے جواب کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ راجستھان کے ضلع ڈھولپور کے سیاسیات کے طالب علم کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود سرحد کی لمبائی کے سوال پر سیما حیدر کا قد لکھنے کے پیپر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے مزاحیہ کمنٹس کیے۔ رپورٹ کے مطابق سیاسیات کے پرچے میں سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون سی سیما (سرحد) ہے اور اس کی لمبائی کتنی ہے؟

ای پیپر-دی نیشن