انتخابات، مسلم لیگ (ن) کے آن لائن پورٹل کی نقاب کشائی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن نے ایک اہم آن لائن پورٹل کی نقاب کشائی کر کے جمہوری شراکت کے لئے ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے جس میں اندرون یا بیرون ملک ہر پاکستانی کو آئندہ 8 فروری کو منعقدہ انتخابات کے لئے پارٹی منشور بنانے میں شراکت کے ذریعے فعال طور پر قوم کے مستقبل کو تشکیل دینے کی دعوت دی جا رہی ہے۔ یہ انقلابی اقدام ہر پاکستانی کی منشور کی تکمیل میں شراکت کو یاد گار بناتا ہے جو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو ایم ایل ایس کے منشور کی تکمیل میں اپنی آواز بلند کرنے کے لئے بااختیار بناتا ہے۔