وفاقی وزیر جمال شاہ کا تاریخی مائی قمرو مسجد اور مقرب خان کے مقبرے کا دورہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے وفاقی دارالحکومت کے نواحی گائوں باغ جوگیاں میں واقع تاریخی مائی قمرو مسجد اور مقرب خان کے مقبرے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کو ہدایت کی کہ وہ مسجد اور مقرب خان مقبرہ کی اصل شکل میں بحالی کے کام کو تیز کریں۔