• news

قصورمیں پی ٹی آئی امیدوار مہر سلیم کے نجی سکول کی بس نذر آتش 

قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح منڈی عثمان والا میں گزشتہ رات نجی ماڈل سکول کی بس نذر آتش کردیاگیا ‘قصور کے نواح منڈی عثمانوالہ میں پی ٹی آئی امیدوار مہر سلیم کے نجی سکول کی بس نذر آتش کردی گئی مدعی کے مطابق یہ اس علاقے میں دوسرا واقع ہے اس سے پہلے 40لاکھ روپے کے ٹرانسفارمر بھی چوری ہوئے ہیں مظاہرین نے آگ جلا کر روڈ بلاک کردی۔دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے بس کو جلایا سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہے۔افسوسناک واقعے پر شہریوں کی تشویش،تعلیمی ادارے سب کے لیے یکساں ہیں ان کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے۔پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ نے مؤقف اختیا رکیا ہے کہ معاملے کی جانچ کے لیے وقت درکارہے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے بس کو آگ لگنا ایک حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن