خصوصی عدالت کی اجازت سے بانی پی ٹی آئی کے نئے بنک اکائو نٹ کھلوانے کے لئے بائیو میٹرک
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی دو نئے بنک اکاو نٹ کھلوانے کے لئے بائیو میٹرک کروانے کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ جیل مینوئل کے تحت بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ وکیل خالدیوسف نے استدعا کی کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے غیر فعال اکاو نٹ اور دو نئے اکاو نٹس کھلوانے کے لئے بائیو میٹرک درکار ہے، اجازت دی جائے ، عدالت نے درخواست منظور کر لی۔ بعدازاں بنک عملے نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور بائیو میٹرک کر کے اکانٹ بحالی اور نئے اکانٹ کھلوانے کا پراسس مکمل کیا ۔