سائبر کرائم کیخلاف کارروائی کیلئے ادارہ قائم کردیا: ڈاکٹر عمر سیف
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل پاکستان سائبر سکیورٹی ہی کا تھون 2023 ء کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون کے تحت پاکستان کی سائبر سپیس کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کیلئے کوئی مخصوص ادارہ موجود نہیں تھا۔ اس لئے ایف آئی اے میں سائبر کرائم ونگ بنایا گیا جو ان امور کو دیکھتا تھا، اب اس کیلئے تمام مطلوبہ آلات و مہارت پر مبنی الگ ادارہ قائم کر دیا گیا ہے جس کا نام نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہے۔ آہستہ آہستہ سائبرکرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار ایف آئی اے سے لے کر اس مخصوص ادارے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔