جولائی اور اگست کے دوران صارفین سے اوور بلنگ کے معاملے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نیپرا اتھارٹی نے جولائی اور اگست کے دوران صارفین سے اوور بلنگ کے معاملے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں سے انکوائری پر 15 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی، اتھارٹی کی جانب سے مختلف شکایات موصول ہونے پر نوٹس لیا گیا۔ اتھارٹی کے مطابق میٹر ریڈنگ کے درست نہ ہونے سے سلیب میں تبدیلی ہوئی، جولائی اور اگست میں میٹر ریڈنگ ہوئی، نہیں یا درست نہیں کی گئی، ڈسکوز نے اوور بلنگ کی تو صارفین کو بلوں سے واپسی کرنا ہوگی۔