جاوید ابراہیم پراچہ کے انتقال پر فضل الرحمن راجہ پرویز اشرف کا اظہار افسوس
لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور راجہ پرویز اشرف نے جے ٹی ائی کے سابق صدر اور سابق وفاقی وزیر جاوید ابراہیم پراچہ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا محمد امجد خان، حافظ حسین احمد، مولانا فضل علی حقانی، مولانا عطاء الرحمن، مولانا عطاء الحق درویش، محمد اسلم غوری نے جاوید ابراہیم پراچہ اور عبدالرزاق مجاہد نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔