صدر کا طالبہ کی ڈگری کی تصدیق سے انکار پر شدید برہمی کا اظہار
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر نے وفاقی محتسب کی طرف سے ایچ ای سی کو ڈگری کی تصدیق کے احکامات کو برقرار رکھتے ہوئے طالبہ کی ڈگری کی تصدیق سے انکار پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے ہدایت دی کہ 7 دن کے اندر طالب علم کا وقت ضائع کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری شروع کی جائے۔ سویرا آفریدی (شکایت کنندہ) نے اپنی بی اے اور ڈی ایم سی کی ڈگری کی تصدیق کے لیے ایچ ای سی کو درخواست دی تھی لیکن انہیں بتایا گیا کہ چونکہ ان کی ڈگری کا سیشن 2020ء تھا، اس لیے اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی تھی۔