• news

سرگودھا‘ خاندان کے 5 افراد کا قاتل مفرور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک 

سرگودھا (نمائندہ خصوصی)سرگودھا میں خاندان کے 5 افراد کو قتل کر کے مقدمات میں مفرور ملزم پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ گھلا پور اور مٹیلہ میں خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے کے مقدمات میں مفرور ملزم احمد شیر عرف شیرا ہرل چک کے قریب پولیس مقابلہ میں مارا گیا جس نے گزشتہ ماہ 9 نومبر کو  گھلا پور میں فائرنگ کر کے اپنی 60 سالہ خالہ مقصوداں بی بی، اس کے بیٹے45 سالہ فیصل، اس کی 30 سالہ بیوی عرفہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہوتے ہوئے موضع مٹیلہ میں اپنے چچا زاد بھائی سرفراز کو قتل کر دیا۔ پولیس تلاش میں چھاپے مار رہی تھی کہ اس نے 14 نومبر کو اپنی مطلقہ بہن کے 65 سالہ سسر  اللہ یار کو بحکھیانہ میں مسجد سے نماز پڑھ کر واپس پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن