• news

آسٹریلیا میں تباہ کن طوفان: 2 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک  

کوئینز لینڈ (اے پی پی) آسٹریلوی ریاستوں وکٹوریہ اور کوئینز لینڈ میں طوفان اور تباہ کن ہواؤں نے حالیہ دنوں میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ 3 خواتین کوئینز لینڈ کے دیہی قصبے جمپی میں طوفانی پانی کے ایک بڑے نالے کا جائزہ لیتے ہوئے منگل کی سہ پہر سیلابی پانی میں بہہ گئیں، بدھ کو پولیس کے غوطہ خوروں نے بہہ جانے والی 2 خواتین کی لاشیں نکال لیں جبکہ تیسری خاتون کو قریبی ندی کے کنارے پر زندہ بچا لیا گیا۔ برسبین کے قریب سالانہ ماہی گیری سفر کے دوران سمندر میں 39 فٹ لمبی کشتی الٹنے سے 11 افراد سمندر میں بہہ گئے، پولیس کا کہنا تھا کہ 3 افراد ڈوب گئے جبکہ زندہ بچ جانے والے 8 افراد کو پانی سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن