• news

`اچھی صحت پر لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پروفیسر چل بسے

کانپور (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک پروفیسر اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جب وہ اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے۔ کانپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سابق طلباء کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں 53 سالہ پروفیسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر  گئے۔  سمیر خندیکر سابق طلباء کو اچھی صحت پر لیکچر دے رہے تھے۔انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پروفیسر سمیر خندیکر کے ساتھی اساتذہ کے مطابق پروفیسر سمیر 2019ء سے دل کے مرض میں مبتلا تھے اور ہائی کولیسٹرول کا شکار تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پروفیسر سمیر صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے اور گرنے سے پہلے ان کے آخری الفاظ بھی ' اپنی صحت کا خیال رکھیں' تھے۔

ای پیپر-دی نیشن