پشاور: احتجاجی اساتذہ اور پولیس میں تصادم، 7 افراد زخمی، متعدد گرفتار
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور میں ینگ ٹیچرز اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں متعدد اساتذہ گرفتار جبکہ ٹیچرز سمیت 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔ آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے باعث اسمبلی چوک میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید ترین مشکلات درپیش آئیں۔ ینگ ٹیچرز نے پنشن ختم کر کے کنٹری بیوٹری سسٹم میں تبدیلی کے خلاف اسمبلی چوک میں دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ مظاہرین آگے جانے کی کو شش کر رہے تھے تاہم پولیس نے انہیں روکنے کی کو شش کی جس پر دونوں طرف سے تصادم ہوا۔ اساتذہ اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث علاقہ میدان جنگ میں بتدیل ہو گیا۔ اس سے قبل ڈائریکٹریٹ میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ ینگ ٹیچرز کے صدر عطاء الرحمان اور اگیگا کے جنرل سیکرٹری وزیر زادہ کے مطابق اساتذہ اور ملازمین پر تشدد انتہائی نا انصافی ہے۔ اور اساتذہ آئندہ انتخابات میں ڈیوٹی سے مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ اساتذہ پر ہونے والے تشدد میںملوث پولیس اہلکاروں اور انتظامی افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔