• news

ورلڈ بنک ‘ایشیئن بنک سے ڈالرز موصول زرمبادلہ ذخائر میں 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )ورلڈ بنک اور ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک سے ڈالرز موصول ہو گئے۔  سٹیٹ بنک آف پاکستان  نے بتایا ہے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ مرکزی بنک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 21 دسمبر کو ختم ہفتے تک 12 ارب 85 کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 85 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے ساتھ ہی سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.5 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن