• news

 شناخت پریڈرپورٹ جمع ہونے پر 34بلوچ مظاہرین کی ضمانت ‘رہا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے 34بلوچ مظاہرین کی شناخت پریڈرپورٹ جمع ہوجانے پر ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بلوچ مظاہرین کی شناخت پریڈ رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور بتایا تمام 34 افراد کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے استدعا ہے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاجائے جس پر عدالت کے جج نے کہا ملزمان کو پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے بلوچ مظاہرین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، اس موقع پر عدالت نے وکلا کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر تمام گرفتار34 بلوچ مظاہرین کو شخصی ضمانت پر رہائی کا بھی حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن