حج قرعہ اندازی نتائج کا اعلان‘ 63805 درخواست گزارکامیاب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مذہبی امور کے نگران وزیر انیق احمد نے آئندہ حج کے لئے قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ ریگولر حج سکیم کے تحت 69 ہزار چار سو اڑتیس درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے تریسٹھ ہزار آٹھ سو پانچ کو قرعہ اندازی میں کامیاب قرار دیا گیا۔قرعہ اندازی میں کامیاب نہ ہونیوالے پانچ ہزار چھ سو تینتیس درخواست گزاروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اگر کسی شہر سے تعلق رکھنے والے عازمین حج میں سے کوئی اپنی درخواست واپس لیتا ہے، تو منتظر عازمین کی فہرست میں شامل درخواست دہندہ کا انتخاب کیا جائے گا۔تمام درخواست دہندگان کو آج رات موبائل ایس ایم ایس ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا۔تاہم سپانسر شپ سکیم اتوار تک جاری رہے گی۔