• news

فوجی عدالتیں‘ 7 رکنی بنچ تشکیل دیا جائے‘ سابق چیف جسٹس  جواد ایس خواجہ کا ججز کمیٹی کو خط

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے تین رکنی ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ سابق چیف جسٹس نے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔ خط میں استدعا کی گئی کہ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ خط میں مزید لکھا گیا مرکزی کیس میں درخواست گزار ہونے کے ناطے بینچ پر اعتراض کرنے کا حق رکھتا ہوں۔ جسٹس سردار طارق مسعود پہلے سے رائے دینے کے باعث مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن