لائسنس فیسوں میں اندھادھند اضافے کو فوری ختم کیا جائے:سونیا خان
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وویمن ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں ہوشربااضافے پر شدید نکتہ چینی کرتے ہویے کہا ہے کہ پہلے ہی عوام بھاری یوٹیلٹی بلز اور مہنگائی کے ہاتھوں آدھ موئی ہو چکی ہے،اوپر سے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے نام پر ان کی جیبی خالی کی جا رہی ہیں۔سہولت کے نام پر شروع کی جانیوالی لوٹ مار کا نگران وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لیں اور لائسنس فیسوں میں اندھادھند اضافے کو فوری ختم کیا جائے۔