• news

بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ قابل تشویش ‘ حکمران نوٹس لیں: ناظم

لاہور (نیوز رپورٹر) موسم سرما میں لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے اور بجلی اور گیس نہیں‘ پانی کی بھی قلت ہے کیونکہ بجلی کی وجہ سے نہ تو پانی آ رہا ہے اور نہ ہی بجلی آ رہی ہے۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور لوگ گیس نہ آنے کی وجہ سے اپنے گھر میں کچھ بھی پکا نہیں سکتے۔ میں نے اعلیٰ حکام سے کافی دفعہ ذکر کیا ہے لیکن کوئی بھی حل تلاش نہیں کیا گیا۔ میری وزیراعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ بجلی اور گیس کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن