• news

ڈائریکٹر انجینئرنگ ایل ڈی اے مدثر تنویر شیخ ریٹائرہوگئے

لاہو(نیوز رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرانجینئرنگ ہیڈکوارٹرز مدثر تنویر شیخ 60 سال کی عمر کو پہنچ کر ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پرچیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کی طرف سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایل ڈی اے انجینئرنگ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے شرکت کی۔الوداعی تقریب میں فارقلیط میر، ندیم اختر زیدی، اعجاز کوثر اور اسلم پرویز، ادریس گجر، حاجی سرفراز، حاجی اجمل، علی ضیاء ، حسن گیلانی، عثمان نذر، ہارون سیفی، ذیشان عثمانی اور دیگر نے شرکت کی۔شرکاء نے ریٹائرمنٹ پر مدثر تنویر شیخ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورایل ڈی اے کیلئے مدثر تنویر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن