پیپلز پارٹی کا منشور عوامی فلاح کا منشور ہے:طاہر غالب
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی کونسل پنجاب طاہر غالب نے کہا ہے کہ پاکسان پیپلز پارٹی کا منشور عوامی فلاح کا منشور ہے،جو نعرے سے نکل کرہمیشہ کی طرح پارٹی کے عمل سے حقیقت بنتا ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کی 16وی برسی گڑھی خدابخش میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کا آئندہ کے 5 سالہ اپنی حکومت کے منشور کا اعلان کردیا اور عوام پر واضح کردیا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد پی پی پی حکومت کی عوامی فلاح کیلئے کیا کیا ترجیحات ہوں گی۔