مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام آج یوم تاسیس احرار منایا جائیگا
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں یوم تاسیس احرار منایا جائے گا۔ مجلس احرار اسلام کے شعبہ نشر و اشاعت کے مطابق آج ملک بھر کے مراکز میں قائدین احرار سرخ اور سبز ہلالی پرچموں کو لہرائیں گے۔ملک بھرمیں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔ نائب امیر حاجی عبد اللطیف خالد چیمہ آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچے گے ۔اور جامع مسجد اتحاد المسلمین اچھرہ لاہور میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وہ مرکزی دفتر احرار لاہور میں لاہور کی قیادت اور کارکنوں سے ملاقات بھی کریں گے۔