• news

ٹریوس ہیڈ آئوٹ سوئنگ کیلئے تیار تھا ، میں نے ان سوئنگ بال کردی : میر حمزہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے کہا کہ میں اپنی بنیادی باتوں پر قائم ہوں۔اگر میں گیند کو دونوں طرف سوئنگ کر سکتا ہوں خاص طور پر جب کریز پر کوئی نیا بیٹر ہو تو یہ میرے لیے اچھا موقع ہے۔ یہ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ میرا خیال تھا۔ میں نے سوچا کہ وہ آؤٹ سوئنگ کیلئے تیار ہو سکتا ہیہ ان سوئنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔میرے خیال میں ایک باؤلر اپنی خوبیوں اور مہارتوں کو جانتا ہے۔کچھ گیند باز سیم اور سوئنگ کیلئے مشہور ہیں جبکہ کچھ بیٹرز کو تیز رفتاری سے پریشان کرتے ہیں۔  جب تک آپ بیٹرز کو پریشان کر رہے ہیں، اس سے فرق پڑتا ہے کہ آپ اسے رفتار سے کر رہے ہیں یا سیم/ سوئنگ کیساتھ۔ میں اپنی صلاحیتوں سے واقف ہوں اور میں ان پر قائم رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ عبداللہ شفیق بہترین فیلڈرز میں سے ایک ہیں۔ ڈراپ کیچز کھیل کا حصہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن