گھر کے شیر باہر ڈھیر، جنوبی افریقہ نے بھارت کوپہلا ٹیسٹ میچ اننگز اور 32 رنز سے ہرادیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کواننگز اور 32 رنز سے شکست دیدی۔ سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 245 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔جنوبی افریقہ نے ڈین ایلگر کے 185 اور مارکو جانسین کے ناقابلِ شکست 85 رنز کی بدولت 408 رنز بنائے اور 163 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔ دوسری اننگز میںبھارتی بیٹنگ لائن 131 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ 9 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ڈین ایلگر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔