• news

تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں منظور پشتین کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے  تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں منظور پشتین کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران تھانہ ترنول پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پشتین کو عدالت پیش کیا اوراس موقع پر منظور پشتین کے وکیل سمیع وزیر بھی عدالت پیش ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن