سعودی عرب، گورنر مدینہ اور 5ریجن کے نائب گورنرز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ریاض کے قصر عرقہ میں مدینہ منورہ ریجن کے گورنر اور مختلف ریجنز کے5 نائب گورنرز نے حلف اٹھالیا ۔ حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر مدینہ منورہ ریجن شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیزدیگرنے حلف اٹھایا۔