صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریل پالیسی تشکیل دی جا رہی، گوہر اعجاز
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی گورنر ہاوس کراچی میں صنعتکاروں سے ملاقات کی ، تاجروں اور صنعتکاروں نے ملکی معاشی مسائل سے آگاہ کیا ،گوہر اعجاز نے کہا کہ صنعتکاروں نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کی تجاویز دیں ،صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے ملکی معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہیں ،وزیر تجارت گوہر اعجاز کی زیر صدارت کراچی گارمنٹس سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا،کراچی گارمنٹس سٹی کے 300 ایکڑ رقبے پر جدید انفرا اسٹرکچر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،کراچی گارمنٹس سٹی میں پلگ اینڈ پلے ماحول دوست یونٹ لگانے کا فیصلہ ہوا،کراچی گارمنٹس سٹی میں واٹر ری سائیکلنگ اور ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔