پشاور ہائیکورٹ: پیسکو افسروں کو مفت بجلی یونٹس کے خاتمے کا فیصلہ معطل
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ کا واپڈا افسران کے لئے مفت بجلی یونٹس کے خاتمے کا وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن پشاور ہائی کورٹ نے مطعل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ پشاور ہائی کورٹ میں پیسکو افسران کی مفت بجلی یونٹس خاتمے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں وپڈا افسران کی مفت بجلی یونٹس خاتمے کا فیصلہ معطل کیا گیا۔ عدالت نے معطل کیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کر لیا۔ وفاقی حکومت اور واپڈا کو نوٹس جاری کیا گیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیسکو افسران نے مفت بجلی فراہمی کے لئے درخواست دائر کر دی، 5 دسمبر کو ایک اعلامیہ کے ذریعے سہولت کو ختم کیا گیا تھا، نگراں حکومت کے پاس اس کا اختیار نہیں ہے رواں ماہ6 دسمبر کو بجلی کمپنیوں کے افسران کے لئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق گریڈ 17 سے 21 کے افسران کے لئے مذکورہ سہولت ختم کی گئی تھی۔