سٹاک مارکیٹ میں تیزی:مجموعی سرمایہ90کھرب کی سطح کو عبور کرگیا
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی کاروبار حصص میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس اضافے کے بعد 62 ہزار کی سطح بحال ہو گئی ہے جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ90کھرب کی سطح کو عبور کرگیا۔ شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اختتام تک تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک موقع پر بینکنگ،پاور،فوڈز،اسپننگ سیکٹر سمیت دیگر سرگرم شیئرز میں خدیداری کے سبب100 انڈیکس1887پوائنٹس بڑھ کر62750پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن پاور،ٹیلی کام،فوڈز،ریفائنری اوردیگر سیکٹر میں شیئرز کی فروخت بڑھنے سے تیزی کی شدت میں کمی آئی لیکن انڈیکس1188 پوائنٹس کی تیزی پر ہی بند ہوا۔ کاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں 1.02فیصد زائد رہا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 1کھرب 86 ارب روپے سے زائد بڑھ گیا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خرید وفروخت میں زبردست دلچسپی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 1188.61پوائنٹس بڑھ کر62052.24پوائنٹس ہوگیا اسی طرح398.50پوائنٹس کی تیزی سے 30انڈیکس 20677.21پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس883.39پوائنٹس بڑھکر41568.01پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1813.78پوائنٹس کی تیزی سے 104072.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی 1کھرب 86 ارب 85کروڑ83لاکھ82ہزار 799 روپے بڑھ کر90کھرب3ارب69کروڑ 72لاکھ63ہزار968رو پے ہوگیا۔ مارکیٹ میں 20ارب روپے مالیت کے67 کروڑ 62 لاکھ 43 ہزار 466حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روزبدھ کو16ارب روپے مالیت کے 66 کروڑ 93 لاکھ 56 ہزار605 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔