30 فیصد کولیسٹرول کم کرنے والی انقلابی ویکسین تیار
کیلفورنیا (نیٹ نیوز) اب صحت کے لیے نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی روک تھام کے لیے ایک ویکسین کی تیاری میں پیشرفت ہوئی ہے امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم یہ ویکسین تیار کر رہی ہے۔ یہ ویکسین پی سی ایس کے 9 نامی پروٹین کو ہدف بناکر ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کا کام کرتی ہے۔