• news

دنیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا کام جاری رکھیں گے: جلیل عباس

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی مشنز ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے سمیت پاکستان کے بیرونی دنیا سے تعلقات کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر اس کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں بیٹ رپورٹرز سے سال کے اختتام پر بات چیت کے دوران کیا۔ وزیر خارجہ نے عالمی خارجہ پالیسی کے دائرے میں پاکستان کی کامیابیوں کا جائزہ لیا اور قیادت کے اعلیٰ سطح دوروں پر روشنی ڈالی جو اہم ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنے ہیں۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جو گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن