اوپن مارکیٹ میں ڈالر 52 پیسے سستا، سونا 2200 روپے تولہ مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرا ت کو انٹربنک میں 25پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 282.30 روپے ہو گئی، اسی طرح 52 پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 283.20 روپے سے کم ہو کر282.68 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 99پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر310.67روپے سے بڑھ کر311.66روپے ہو گئی۔ اسی طرح 60پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈکی قدر 358.63روپے سے بڑھ 359.23روپے پر جا پہنچی۔ دوسری طرف ایک تولہ سونا 2200 روپے سے مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا دو لاکھ 800 روپے کا ہو گیا جبکہ 1886 روپے کی تیزی سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 15 روپے پر آگئی۔ چاندی کے بھاؤ 2680 روپے پر مستحکم ہے۔