• news

بھارت کے دہشتگردی پر دوہرے معیار نے اسے عالمی سطح پر بدنام کر دیا: چین

شنگھائی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے دہشتگردی پر دوہرا معیار نے اسے عالمی سطح پر بدنام کر دیا، بلوچستان میں دہشتگرد سرگرمیوں پر چین نے تشویش کا اظہار کر دیا۔ چین نے دہشتگردی سے متعلق بھارت کی دوغلی پالیسیوں کی شدید مخالفت کی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائوننگ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی پر شدید جوابی کارروائی کی جائے گی۔ قومی دھارے میں واپس آنے والے بلوچوں  نے بھی انکشاف کیا ہے کہ بھارت کا دہشتگردوں کی سرپرستی اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد کاروائیوں کی بڑی وجہ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن