فیول ایڈجسٹمنٹ: کراچی کیلئے بجلی 1.71روپے یونٹ مہنگی ‘ جنوری سے اطلاق
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت کی درخواست پر کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی یونٹ ایک روپے 71 پیسے مہنگی کر دی۔ نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ کراچی کے صارفین سے اپریل، مئی اور جون 2023ء کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔ اسی طرح جولائی، اگست اور ستمبر 2023ء کی مد میں 1 روپیہ 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے وصول کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ یہی پیسے ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین سے وصول کیے گئے ہیں۔