بلے کا نشان الیکشن کمشن کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابقالیکشن کمیشن بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرے گا۔ ذراائع کے مطابق پی ٹی ئی انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ معطل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈویژنل بینچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ سے استدعا کرے گا کہ حکم امتناع خارج کیا جائے۔