پی ٹی آئی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی نے دائر کردہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کرنیکاحکم دیاجائے۔ وکیل پی ٹی آئی کا کہنا ہے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ معطل کیا جاچکا ہے۔