• news

سونے کی قیمت 1900  روپے تولہ کم ہو گئی، ڈالر کے بھاؤ میں معمولی ردوبدل 

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ایک تولہ سونا 1900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 20ہزار 900روپے ہو گئی۔ 1629 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 89ہزار 386روپے پر آ گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں 15ڈالر کمی سے فی اونس سونا 2090 ڈالر ہو گیا۔ دوسری طرف فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 5پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 282.05 روپے سے گھٹ کر 282روپے ہو گئی۔ جبکہ 4پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 282.68روپے سے بڑھ کر 282.72روپے پر جا پہنچی۔ یورو کی قدر میں 43پیسے کی کمی سے یورو کی قدر 311.66 روپے سے گھٹ کر 310.09روپے ہو گئی۔ اسی طرح 1.60روپے کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر 359.23روپے سے کم ہو کر 357.63روپے پر آ گئی۔ سعودی ریال75.01روپے اور یو اے ای درہم 76.62روپے رہا۔

ای پیپر-دی نیشن