بینک پیرکو عوام سے لین دین کیلئے بند رہیں گے
لاہور(کامرس رپورٹر )سٹیٹ بینک پیر (یکم جنوری ) کو "بینک تعطیل" کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔ لہٰذا تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین حسب معمول دفتر میں حاضر ہوں گے۔