• news

سٹیٹ بینک نے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل ’سنوائی‘ کا آغاز کر دیا

کراچی (کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل اور ایپ ’سنوائی‘ کا آغاز کردیا ہے۔یہ اسٹیٹ بینک کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جن کا مقصد بینکوں کے صارفین کو شکایات کے اندراج میں درپیش مشکلات دور کرنا اور ان شکایات سے نمٹنے میں بینکوں کی کارکردگی اور شفافیت کو مستحکم بنانا ہے۔  پورٹل ’سنوائی‘ بینکوں کے صارفین کے لیے ون ونڈو آپریشن کی حیثیت رکھتا ہے جہاں وہ پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئیز) کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن