• news

رواں سال واپڈا پن بجلی گھروں سے 34ارب یونٹ سستی بجلی پیدا ہوئی

 اسلام آباد(آئی این پی)رواں سال واپڈا پن بجلی گھروں سے 34ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوئی،رپورٹ کے مطابق رواں سال پن بجلی کی پیداوار اور واپڈا کے منصوبوں کیلئے بہتر ثابت ہوا،اہم اہداف حاصل کر لئے گئے،پن بجلی کی پیداوار2022کی نسبت 2ارب 20کروڑ یونٹ زیادہ ہے، اس اضافی پیداوار سے خزانہ کو تقریبا 106ارب روپے کی بچت ہوئی،رپورٹ کے مطابق مالی مشکلات کے باوجود واپڈا کے 8زیرتعمیرمنصوبوں پر کام جاری رہا،واپڈا نے فروری میں داسو پراجیکٹ پر دریائے سندھ کا رخ موڑنے کا سنگِ میل بھی عبور کیا،دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ پر بھی ٹیسٹ رن کے ذریعے دریائے سندھ کا رخ موڑا جا چکا ہے، رپورٹ کے مطابق مہمند ڈیم پراجیکٹ پر 3سے 4ماہ میں دریا ئے سوات کا رخ موڑ دیا جائے گا،واپڈا کے 8زیرتعمیر منصوبے 2024سے29-2028تک مرحلہ وار مکمل ہوں گے، ان زیر تعمیر منصوبوں سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 9.7ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا،زیرتعمیر منصوبوں کی تکمیل پرآئندہ 5سال میں واپڈا پن بجلی کی موجودہ پیداوار دوگنا ہو جائے گی، یہ منصوبے مکمل ہونے پر 10ہزار میگاواٹ اضافہ سے پن بجلی کی پیداوارمیں تقریبا20ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن