طویل القامت شخص نصیر سومرو بیمار، علاج کی اپیل
کراچی(این این آئی)دنیا کے سب سے طویل القامت شخص نصیر سومرو بیماری کے باعث کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 54سال نصیر سومرو عالمی ریکارڈ کے حامل ہیں اور انھیں حکومتی مدد کی ضرورت ہے۔ نصیر سومرو کے مداحوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ عالمی ریکارڈ ہولڈر نصیر سومرو کی مدد کرے اور ان کے علاج معالجے میں مدد دے۔