• news

نئی دہلی،جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی دیواروں پر بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرو کے نعرے درج

نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں قائم جواہر لال نہرویونیورسٹی(جے این یو) کی دیواروں پر بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرو کے نعرے  درج کئے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرو کے نعرے کے نیچے این ایس یو آئی" (نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) لکھا گیا ہے ۔جے این یو کی دیواروں پر اس نعرے کی ویڈیو گزشتہ دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن